ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قتل کی لرزہ خیز واردات مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمالی بناکر چھریوں کے پے در پے وار کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے واقع کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار بھٹی محلہ میں مسلح افراد گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمالی بناکر چھریوں کے وار کرکے ایک شخص سومر خان عرف رمضان قوم دشتی کو قتل کر دیا اور موقع واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں