جنیوا: دنیا کے 128ممالک نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے مہلک خودکار ہتھیاروں کو ضابطوں کے تحت لانے کیلئے عالمی معاہدے کی تیاری کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پانچ روزہ مذاکرات کے بعد طے پایا کہ آئندہ دو برس کے دوران اس حوالے سے بین الاقوامی دستاویز تیار کی جائے گی۔ کانفرنس کے صدر جولین تھونی کے مطابق اس میں طے کیا جائے گا کہ کن ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیے اور کن کو ضابطوں کے تحت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

