ٹرمپ نے اسٹیفن ملر کو 2028 کے صدارتی انتخاب کا ممکنہ امیدوار قرار دے دیا

واشنگٹن: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے نئے چیف آف سٹاف اسٹیفن ملر کو 2028 کے صدارتی انتخاب کا ممکنہ امیدوار قرار دیتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بہتر قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے مذاقاً ملر سے پوچھا کہ کیا وہ صدر کا انتخاب لڑنا چاہیں گے ؟ انہوں نے ملر کو دنیا کا طاقتور ترین شخص بھی قرار دیا۔ ملر صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے معمار سمجھے جاتے ہیں۔ ادھر وینس اور روبیو کو بھی ریپبلکن جماعت کے ممکنہ صدارتی امیدوار تصور کیا جارہا ہے ، تاہم دونوں نے انتخاب لڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں