کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل) ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی مرکزی کمیٹی نے لی مارکیٹ میں کثیر المنز لہ رہائشی عمارت گرنے کے واقعہ پر افسوس اور ہلاکتوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں مخدوش اور خطرناک عمارتوں کی لسٹیں تو بنا لی جاتی ہیں لیکن انہیں خالی کرانے اور بروقت اقدامات کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔ ایس بی سی اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔ بغیر نقشہ پاس کرائے گرونڈ پلس ون کے بجائے پانچ پانچ منزلہ عمارتیں تعمیر کو روکنے کا کوئی کام نہیں کیا جاتا۔ کراچی میں اس طرح کی تعمیرات کو روکنا اور بنی ہوئی عمارتوں کو وارننگ جاری کی جائے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دلی تعزیت اور انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔ جبکہ اسکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔ اس ضمن میں پورشن مافیا کے خلاف بھی مثبت کاروائی کی اشد ضرورت ہے۔ مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ حادثات ہونے کے نبعد سارے ادارے متحرک ہوجاتے ہیں۔ جبکہ کراچی میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے بھی آئے ہیں۔ جنکا مرکز ملیر کے علاقے تھے۔ ایم پی پی فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔ جبکہ زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات کا اس پر سخت ایکشن لیں۔ واقعات کی روک تھام کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

