اسلام آباد(این این آئی)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ایک بیان میں جین میریٹ نے کہا کہ لیاری سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ لمحہ دکھ اور یکجہتی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کام کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
