ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال،آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبوں میں تاریخی کامیابیاں

اسلام آباد(این این آئی)ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں ملک کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر مستحکم ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت میں ایس آئی ایف سی کی بدعلت نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے اور پاکستان میں 2لاکھ گریجویٹس کی آئی ٹی اسکلز ٹریننگ ممکن بنائی گئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی سے بین الاقوامی لین دین اور فری لانسرز کیلئے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں جدید آئی ٹی پارکس کی تعمیر اور عالمی سطح پر اسٹارٹ اپس تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔ ان اقدامات کی بدولت پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر عالمی سطح پر متعارف ہوا ہے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں میں ایس آئی ایف سی کا کردار قابل تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں