کوئٹہ (این این آئی)بی وائے سی کی مرکزی آرگنائزر اور دیگر رہنماؤں کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔منگل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی، صبغت اللہ شاہ،بیبرگ بلوچ، غفار بلوچ اور دیگر رہنماؤں کوسخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں پیش کیا گیا جہاں جج سعادت بازئی نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پولیس کے جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی درخواست کی گئی جس پر جج نے ملزمان کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، ماہرنگ بلوچ اور بی وائے سی کے گرفتار رہنماؤں کے خلاف تین افراد کے قتل سمیت دیگر الزامات پر مختلف تھانوں میں دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

