کراچی: شاہانہ زندگی گزارنے والی کڑور پتی ماسی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(این این آئی) سٹی کورٹ نے شاہانہ زندگی گزارنے والی کڑور پتی ماسی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی کورٹ میں گھریلو ملازمہ کیخلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے مقدمے کی سماعت کی، وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمہ نے اپنے بیٹے اور دیگر کے ساتھ مل کراپنی مالکن کے گھرچوری کی، ملزمہ کا ساتھی حماد خود تسلیم کرچکا کہ وہ شہناز کا ملازم ہے۔وکیل نے بتایا کہ ملزم حماد سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی ملزمہ شہناز کی ہے، ملزمہ اور اس کا بیٹا آصف ضمانت کے مستحق نہیں مسترد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں