پاکستانی ظفرالدین محمود کو چین میں آرکڈ ایوارڈ سے نوازا گیا

بیجنگ (این این آئی)معروف پاکستانی شخصیت ظفرالدین محمود کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور عوامی روابط کے فروغ میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں بیجنگ میں چین کے اعلیٰ اعزاز آرکڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ ایوارڈ چینی حکومت کی جانب سے اْن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے چین کے ساتھ باہمی تفہیم، ثقافتی تبادلے اور تعاون کے فروغ میں غیرمعمولی کردار ادا کیا ہو۔ ظفرالدین محمود سابق وزیرِاعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی رہ چکے ہیں اور وہ “انڈرسٹینڈنگ چائنہ” کے بانی بھی ہیں،انہوں نے اس اعزاز پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ایوارڈ پر شکر گزار ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق محمود طویل عرصے سے میڈیا، تعلیم، ثقافت اور اقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں پاکستان اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں فروغ دیا اور نچلی سطح کے تعاون پر مبنی منصوبوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں چینی حکام نے انہیں ”چین کا سچا دوست“قرار دیا اور ان کے ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی سفارت کاری میں کردار کو سراہا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق آرکڈ ایوارڈ نہ صرف کسی فرد کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ چین کے پْرامن ترقی اور باہمی احترام کے وسیع تر عزم کی علامت بھی ہے—یہی اصول چین-پاکستان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی بنیاد ہیں۔محمود نے کہا کہ یہ اعزاز اس بات کا عکاس ہے کہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں عوامی سطح پر سفارت کاری کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے، اور یہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان قائم دیرینہ محبت اور گرمجوشی کا ثبوت ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی زبان پر عبور رکھنے والے محمود گزشتہ پچاس برسوں سے چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں، اور اسی بنا پر وہ ان دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پْل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں