بونیر میں تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

بونیر (این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ تحصیل مندیڑ امازئی میں پیش آیا جہاں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق پانچوں افراد کا تعلق ملکہ مٹا تلے سے تھا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں