بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنیوالے بھارتی جہازوں کا ہوا، طلال چوہدری

فیصل آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنیوالیبھارتی جہازوں کا ہوا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، کچھ عناصرنفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول چکے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنیوالیبھارتی جہازوں کا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں شہیدہونے والیفقط پنجابی نہیں بلکہ سب پاکستانی تھے، رنگ، نسل اور مذہب کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کومنہ کی کھانی پڑیگی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام ایسے فتنوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پنجابی اور بلوچی آپس میں لڑیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قوم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پنجاب کے 9 افراد کو شہید کیا گیا، بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز پنجابیوں کے خلاف بیانیہ بناتی ہیں، پنجاب کی ہرگلی میں بلوچ اور پختون رہتے ہیں۔ِ

اپنا تبصرہ بھیجیں