مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ٹاؤن صدور کا سالانہ تنظیمی اجلاس، عوامی رابطے اور تعلیمی منصوبوں پر اہم فیصلے

کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ ہاس کراچی میں پارٹی کی مرکزی قیادت کی زیر صدارت کراچی کے تمام ٹاؤنز کے صدور کا سالانہ تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤنز صدور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، کراچی صدر احمد ندیم اعوانم، نائب صدور کراچی انجینئر نعمان، مہدی اسحاق، شہباز عبدالجبار اور جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ بھی شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب میں فیصل ندیم نے تمام ٹاؤنز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پارٹی کے مقاصد کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مزید مربوط اور منظم اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہر ٹاؤن میں مرکزی مسلم لیگ کے دفاتر کے قیام کا حکم دیا تاکہ مقامی سطح پر عوامی مسائل سنے اور حل کیے جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہر ٹان میں معیاری اسکول قائم کرنے کا ٹاسک دیا تاکہ تعلیم کے ذریعے معاشرتی اندھیروں کو ختم کیا جا سکے۔فیصل ندیم نے ٹانز صدور کو اپنے اپنے علاقوں میں ٹاؤن باڈیز قائم کرنے کی ہدایت بھی دی، تاکہ گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل تک براہ راست رسائی حاصل کی جا سکے اور ہر ممکن وسائل سے ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹانز کو یکجا کرنے کا مقصد باہمی سیکھنے اور تبادلہ خیال کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے صدور کو اہم ہدایات دیں اور زور دیا کہ تنظیمی ذمہ داریاں اہل افراد کو سونپی جائیں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہاکہ کام کی مقدار سے زیادہ اس کا تسلسل اور خلوص اہم ہوتا ہے، مستقل مزاجی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔اجلاس کے اختتام پر تمام ٹانز صدور نے کام میں بہتری، تنظیمی اہداف کے حصول اور دیے گئے ٹاسک کو مکمل عزم کے ساتھ پورا کرنے کے عہد کی تجدید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں