ڈھاکہ(این این آئی):بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (منگل)کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم کو مہمان پاکستان کی ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی،جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہیجو میزبان ٹیم نے جیت لیا تھا۔ 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کومایہ ناز آل راؤنڈر سلمان آغا لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

