کوئٹہ(این این آئی) سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دْرا بلوچ نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو کراٹے کومبیٹ لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب رند بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں، ایک اور جیت حاصل کرنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دیتا ہوں، شاہ زیب رند نے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کراٹے کومبیٹ میں مسلسل آٹھویں بار کامیابی حاصل کی، انہوں نے کہا کہ شاہ زیب رند نے ایک بار پھر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے شاہ زیب نے فائٹ میں شاندار تکنیکی مہارت اور جوش کا مظاہرہ کیا، انہوں نے شاہ زیب رند کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے شاہ زیب اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گے، واضح رہے کہ پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے کے سی 56 میں برازیل کے لوئس روچا کو شکست دی اور کراٹے کومبیٹ لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کی، اس کامیابی کے ساتھ ہی شاہ زیب رند کا پروفیشنل ریکارڈ اب 0-8 ہو گیا ہے جو ان کی محنت اور لگن کا بڑا ثبوت ہے۔

