بھاگ (این این آئی)بلوچستان گیمز 2025 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کچھی کے لیے انڈر 19 کھلاڑیوں کے ٹرائلز 24 جولائی کو ڈگری کالج بھاگ کے گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے ان ٹرائلز میں بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کے کھیلوں کے لیے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا چیئرمین سلیکشن کمیٹی عطاء اللہ جاموٹ کی سربراہی میں یہ ٹرائلز شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیے جائیں گے اس اہم اسپورٹس ایونٹ کے آرگنائزر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر (DSO) ایاز احمد داجلی ہوں گے، جبکہ سلیکشن کمیٹی میں شامل دیگر معزز اراکین میں پروفیسر امداد لطیف، گل جان مستوئی، قدیر سومرو اور سجاد گویا شامل ہیں ڈی ایس او ایاز احمد نے بتایا کہ ٹرائلز میں صرف انڈر 19 کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات (ب فارم یا شناختی کارڈ یا میٹرک کی اسناد) اور کھیلوں کا مناسب سامان ساتھ لائیں کھلاڑیوں کو شام 4 بجے تک گراؤنڈ پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان گیمز کا مقصد ضلعی سطح پر موجود نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور اْنہیں صوبائی اور قومی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ آگے آئیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور بلوچستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

