جماعت اسلامی بلوچستان حقوق بلوچستان لانگ مارچ پنجاب میں داخل ہوگیا

کوئٹہ(این این آئی) جماعت اسلامی بلوچستان حقوق بلوچستان لانگ مارچ قافلے صوبائی امیرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں فورٹ منروکے راستے پنجاب میں داخل ہوگیا جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و رکن بلوچستان اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کے بارڈرزکھول35لاکھ بے روزگارکیے گیے افراد کوروزگاروقانونی کاروبارکاموقع دیاجائیسی پیک سیندک ریکوڈک کے ثمرات اہل بلوچستان کودیے جائے طاقت کااستعمال فوجی آپریشن بندسیکورٹی فوج وایف سی کے بجائے پولیس ولیویزکودیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ساحل کوٹرالرمافیزسے نجات دلاکر مچھیروں ماہی گیروں کوبے روزگاری مشکلات سے نجات دیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کوکھیل وروزگاروتعلیم کے مواقع سے نجات دلاکرمنشیات اسلحہ گولی ودہشت گردی سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں