ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) صحبت پور کے قریب مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر دو موٹر سائیکل، سولر پیلٹس،بیٹری سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب گوٹھ غلام رسول کھوسو میں گزشتہ شب نا معلوم چور پیر بخش کھوسو کے گھر میں گھس کر دو سی ڈی موٹر سائیکل، سولر پلیٹس بیٹری اور ایک ائیر کنڈیشنر سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر مذید تفتیش شروع کردی ؒ

