کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہدروازہ۔اسپلنجی ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے 13ٹاورز کی مرمت وتنصیب اور بحالی کا کام مکمل کر کے اسپلنجی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ کیسکو کے شعبہ گرڈ کنسٹرکشن (جی ایس سی)اور گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او)کی ٹیموں نے مذکورہ کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرکے گزشتہ شام اسے پایہ تکیمل تک پہنچادیاجس کے بعد 132KVاسپلنجی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی مکمل طورپر بحال کردی گئی۔ترجمان نے کہاکہ گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی کے بعد مذکورہ گرڈسے منسلک تمام فیڈروں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں ایک منظم گروہ 132Kvٹرانسمیشن لائنز کو گرا کر انکے کنڈکٹرز، سپین اورٹاورز کے بریس پٹیاں نکال کر چوری کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں 11جولائی کو دشت کے علاقہ میں ایک بڑا تخریبی واقعہ رونما ہوا جسکے نتیجے میں چوروں نے ایک منظم طریقے سے کسی بڑی مشینری کے زریعے 132KVاسپلنجی گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائن دشت-اسپلنجی کے 13 ٹاورز گرا کرکنڈکٹرز،سپین، انسولیٹرز، سکائی وائر اور بریس پٹیاں چوری کر کے لے گئے۔ٹاورز گرنے کی وجہ سے 132kVاسپلنجی گریڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔اس واقعہ کی ایف آئی لیویز اسٹیشن دشت میں درج کرا د ی گئی ہے۔ کیسکو ٹیموں نے مزکورہ ٹاورز کی مرمت، تنصیب و بحالی کا کام مکمل کر کے 132kVاسپلنجی گریڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی ہے۔ تاہم اس دوران کیسکو نے اسپلنجی کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پر متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔

