پشین(این این آئی) پشتونخوا لائرز فورم ضلع پشین کا انتخابی اجلاس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کمپلیکس کے بار روم میں سینئر وکیل عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پشتونخوا لائرز فورم کے صوبائی تنظیم کی ہدایت پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ساتھ وابستہ وکلاء پر مشتمل پشتونخوا لائرز فورم ضلع پشین کے انتخابات منعقد ہوئے جس کے مطابق صدر عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری محمد ادریس کاکڑ ایڈوکیٹ، نائب صدر نقیب اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک محمد اشرف ترین ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد القیوم درانی ایڈوکیٹ، اطلاعات سیکرٹری محمد وسیم ترین ایڈووکیٹ، ثقافت سیکرٹری عبدالجلیل کاکڑ ایڈوکیٹ اور آفس سیکرٹری نصیب اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ منتخب ہوئے۔ اس موقع پر فرید اللہ خان ترین ایڈووکیٹ نے پشتونخوا لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ نے تمام نومنتخب کابینہ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پارٹی پروگرام کو فروغ دینے اور آزاد عدلیہ کے قیام کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ ہفتے تنظیم کی حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماء شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

