برلن (این این آئی)ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025ء کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے پاکستانی دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس غائب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی، تاہم 24 جولائی کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔ذرائع کے مطابق ایتھلیٹس نے ڈنر میں شرکت کی، صبح ناشتے کے وقت غائب ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دستے کی واپسی (آج)اتوارکو ہو گی۔پاکستان یونیورسٹی گیمز کے دستے کے سربراہ جاوید میمن کا کہنا ہے کہ جلد ساری صورتِ حال اور حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

