لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقی بیٹر جورچ وین شالک وک(Jorich Van Schalkwyk)نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔جنوبی افریقی انڈر19 ٹیم کے اوپننگ بیٹر جوریچ وین شالک وک نے جمعہ کو زمبابوے کے شہر ہرارے میں سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے انڈر19 کے خلاف صرف 153 گیندوں پر 215 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔وہ یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ان کی 215رنز کی اننگز میں 19چوکے اور 6 چھکے شامل تھے ۔ اس سے قبل یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں کسی بھی بیٹر کا سب سے بڑا انفرادی سکور 191 رنز تھا، جو سری لنکا کے ہسیتھا بویاگوڈا نے 2018 میں بنایا تھا۔

