لسبیلہ: ترقیاتی منصوبوں کے لیے عوامی تجاویز حاصل کرنے کی غرض سے کھلی کچہری کا انعقاد

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ڈی سی آفس اوتھل کے سبزہ زار میں ایک اہم کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کے لیے چھوٹے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے براہ راست عوام سے تجاویز حاصل کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے “بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو” کے تحت ضلع لسبیلہ کے لیے 10 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی ہے۔ یہ فنڈز تعلیم، صحت، صاف پانی، زراعت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر صرف کیے جائیں گےانہوں نے کہا کہ یہ موقع عوام کے لیے ہے کہ وہ خود ان منصوبوں میں اپنا کردار ادا کریں اور ایسی اسکیمات تجویز کریں جو کم لاگت میں زیادہ فائدہ دے سکیں، تاکہ محدود وسائل کے باوجود زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے کھلی کچہری میں ضلع کے بلدیاتی نمائندوں، معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عملی تجاویز پیش کیں۔ آخر میں چئیرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصولہ تجاویز پر عملدرآمد کے لیے مکمل جائزہ لیا جائے گا اور عوامی ضرورت کے مطابق منصوبے ترتیب دیے جائیں گے۔ اس موقع پر سرکاری افسران بلدیاتی نمائندوں علاقاِی معتبرین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں