کوئٹہ(این این آئی)کوہ سلطان مائننگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ ژیجن نے کہا کہ مقامی ملازمین کو جدید تکنیکی مہارت کے ساتھ بااختیار بنانا ہمارا عزم ہے، یہ بات انہوں نے کوہ سلطان مائننگ کمپنی نے میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا (MCC) کی تکنیکی اور مالی معاونت سے چاغی میں سیاہ دک مائننگ سائٹ پر کام کرنے والے الیکٹریشنز کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے منعقدہ تکنیکی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تربیت کے دوران مقامی افراد کے لیے ہینڈ آن لرننگ، ایک ماہ کا کریش کورس بھی کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد نہ صرف سائٹ پر کام کرنے والے افراد کو کی کارکردگی کر بہتر بنا نا بلکہ انہیں مقامی اور قومی سطح پر روزگار کے حصول کے لیے تیار کرنا بھی تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کے ایم سی ایل چاغی اور مقامی آبادی کی افراد ی قوت پر سرمایہ کاری کر کے انہیں باصلاحیت اورخودانحصار بنانے کا وژن لیکر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستانی ملازمین کو فٹر، ویلڈنگ، پلمبر، آٹو مکینک، اے سی ٹیکنیشن اور ریویٹر کے شعبوں میں بھی تیکنیکی مہارت حاصل کرنے میں تیار کریگی۔اس موقع پر چین کے لیڈ ٹریننر لیو گوانگ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں باصلاحیت ہیں ہم انہیں ہنر سیکھاان کی صلاحیتوں کو مزید ابھارنے کے لیے کام کریں گے۔ چین کے گانسو ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج آف نان فیرس میٹلرجی کے نائب صدر ژانگ یونگپنگ نے کہا کہ ہم پاکستانی ملازمین کو اپنی تکنیکی مہارتیں منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ مستقبل میں سیاہ دک مائننگ سائٹ پر بہتر انداز میں کام کرسکیں۔

