ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد کے علاقے فلیجی میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے2کو زخمی کردیامسلح افراد 10گائے،50کے قریب بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق فلیجی میں نامعلوم مسلح افراد نے سولنگی قبیلے کے گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نیتجے میں 2افراد صابر علی سولنگی اور نادر علی سولنگی زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد جاتے ہوئے 10گائے اور 50کے قریب بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پرڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

