ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) نصیرآباد منجھو شوریٰ پولیس تھانے کے دواہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق منجھو شوریٰ پولیس تھانے کے دو اہلکاروں سے گزشتہ روز مگسی شاخ کے مقام پر دوران گشت نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ،واکی ٹاکی سیٹ،موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کرفرار ہ ہوگئے تھے۔ دونوں اہلکاروں وزیرعلی،بوراللہ رکھیہ کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

