نصیرآباد اور بھاگ میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں،مسلح افراد کی فائرنگ سے2 زخمی

ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی)نصیرآباد اور بھاگ میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کے دوران مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں مسلح افرادنے ایک شخص شمس الحق سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ بھاگ کے علاقے جلال خان میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے مہیم خان گولہ سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پرفائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور الگ الگ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں