ڈیرہ بگٹی(این این آئی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص دادن بگٹی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

