پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ڈاکووں کی گاڑی فائرنگ، ڈرائیورزخمی

دالبندین (این این آئی) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ڈاکووں کی گاڑی فائرنگ سے ڈرائیورزخمی ہوگیاذرائع کے مطابق واقعہ تراسی لانڈھی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ڈاکوؤں نے مسافر پک اپ گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور نور احمد شدید زخمی ہو گیا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں