خالق آباد(این این آئی)کھلی کچہری میں تمام محکموں کے آفیسران، زمینداران اور سیاسی قبائلی رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیے۔کھلی کچہری سے ڈی ڈی او محمد حنیف خراسانی،یونین کونسل زہرازئی کے چیرمین حاجی میرعبدالحمیدلانگو، وائس چیرمین فیض سمالانی، انجمن تاجران کے رہنمائحاجی عبدالقیوم مینگل ہیڈ ماسٹر محمداکرم لانگو، اسسٹنٹ زاکوۃ بابو عبدالحد لانگو،سر آقبال لانگو، سینئر صحافی مختیار قادری،صحافی عبدالحئی نیچاری،بابو رمضان نوشیروانی اور دیگر نے اہم مسائل بیان کرکے تحریری درخواست دیئے گئے۔کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، گیس کی عدم فراہمی پینے کی صاف پانی کی قلت آرایچ سی مندے حاجی میں ڈاکٹروں کی کمی مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی قبائلی تنازعات میں شدت سکولوں میں اساتذہ کی کمی نیشنل ہائی وے کو دورویہ کرنے کے کام میں سست روی اور دیگر اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمنگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے کہا کہ عوامی مسائل سننا اور ان کے فوری حل کے لیئے کھلی کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے تاکہ عوام برائے راست اپنے مسائل کی نشاندہی کرسکے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سرہراہان اپنے محکموں سے متعلق عوامی مسائل فوری حل کرے ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈجمیل بلوچ کے سربراہی میں عوامی مسائل کافی حد تک حل ہوچکے ہیں جو مسائل ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں ان کے حل کے لیے صوبائی حکومت سے خط وکتابت کررہے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے علاقہ معززین اور صحافی برادری ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور مسائل کی مثبت نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ محدودوسائل میں رہ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں کھلی کچہری میں شریک معززین نے ضلعی انتظامیہ قلات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاہے جوکہ ایک خوش آئند اور مثبت عمل ہے لوگ بلاججک اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گوادر پورٹ کی فعالیت کیلئے سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں سے مشاورت
- مکران ڈویژن میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کا تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کامطالبہ
- نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، کچھی اور جھل مگسی سمیت نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
- معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا دن،قوم قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک
- نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محیب اللہ سے ملاقات
- 9 مئی 2025ء ملکی تاریخ میں قومی وقار، جرات و کامیابی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حاجی فضل محمد کاکڑ
- اوستہ محمد پولیس نے جنرل کونسلر کے گھر پر چھاپہ مارکر چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
- وکلا برادری وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری،دفاع کیلئے ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،امین الدین بازئی ایڈووکیٹ
- معرکہ حق نے بھارت کا جنگی غرور، جھوٹا پروپیگنڈہ، خطے میں بالادستی کے خواب کو زمین بوس کر دیا،رحمت کاکڑ
- مولانا فضل الرحمن کیلئے دعا

