ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) ڈیرہ مرادجمالی میں نامعلوم چور موٹرسائیکل لے اڑے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی بازارمیں ایک شخص عمران خان نے اپنی موٹرسائیکل کھڑی کی اورکسی کام کے سلسلے میں چلا گیا جب واپس آیا تو نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

