بولان(این این آئی)بولان میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 2راہ گیرزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات بولان میں محکمہ ایری گیشن کے دفتر کے سامنے نامعلوم افرادنے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں 2راہ گیر لال محمد اورمیرحسن زخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈرمنتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس وارسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا

