کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس رانا محمد عامر نواز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پیر کو کوئٹہ کے دو صوبائی حلقوں پی بی 38کوئٹہ Iاور پی بی 46کوئٹہ 9 میں انتخابی دھاندلی سے متعلق 2 الگ الگ عذاداریوں پر محفوظ فیصلہ سْناتے ہوئے عین اللہ شمس کی ملک نعیم بازئی اور سردار احمد خان شاہوانی کی پرنس آغا عمر احمدزئی کے خلاف انتخابی عذرداریوں کو مسترد کرتے ہوئے خارج کردیا ہے درخواست گزاروں کی جانب سے بالترتیب حبیب الرحمن بلوچ اور محمد ریاض احمد پیش ہوئے جبکہ منتخب دونوں صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کی پیروی امان اللہ کنرانی نے کی الیکشن کمیشن کی جانب سے شہزاد اسلم کھوسہ اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کی طرف سے نصرت بلوچ پیش ہوئے۔

