کوئٹہ(این این آئی) سیکرٹری بہبود آبادی ظفر علی بلیدی،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل،یو این ایف پی اے پروگرام لیڈ سعد یہ عطا،ڈائریکٹرپلاننگ عبدالستار شاہوانی،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جمعہ خان کاکڑنے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا کردارادا کرناہوگا،بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کوپاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن میں آبادی کی شرح بہت زیادہ ہے جس سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں فیملی پلاننگ کے طریقوں کواپنانا ہوگا تاکہ ماں اور بچے کی صحت پر اسکے برے اثرات سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے علماء کرام سمیت دیگر افراد کواپنا کردارادا کرنا ہوگا اور لوگوں کو فیملی پلاننگ کے طریقوں سے بھی آگاہی دینا ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کے ذریعے ماں اوربچے کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی اوراس سے بہت سے دیگر مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ ہیلتھ ملکر فیملی پلاننگ سے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی کیلئے پروگراموں کا انعقاد کریں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے اور حکومت انہیں ہرممکن صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

