کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے پیر کو اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار سربلند خان جوگیزئی نے انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد نے بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی خواتین کی فلاح و بہبود اور پسماندہ طبقات کی نمائندگی کے لیے ایک مثبت پیش رفت جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روبینہ خالد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید مؤثر اور شفاف انداز میں آگے بڑھائیں گی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاحی منصوبوں اور ادارے کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

