بھاگ(این این آئی)تحصیل بھاگ کی یونین کونسل جلال خان میں بجلی کی اعلانیہ وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا رورانیہ 24گھنٹے تک پہنچ گیا بھاگ گریڈ سے شوران فیڈر کو بجلی کی سپلائی چار روز سے بند عوام شدید حبس میں سینڈوچ بن گئے عوامی حلقوں کا کہنا ہے دوسری یونین کونسل کیچند نادہندگان کی سزا یونین کونسل جلال خان کی عوام کو دینا کہاں کا انصاف ہے لیکن عوام کا پرسان حال کوئی نہیں الیکشن کے وقت خوشنما دعوے کرنے والے منظر عام سے غائب یونین کونسل جلال خان میں بجلی کے کھمبے شوپیس بن گئے دم گھٹ گرمی سے عوام کا برا حال کیسکو چیف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھاگ گریڈ سے شوران فیڈر کو بجلی کی سپلائی گزشتہ چار روز سے بند بجلی کی بندش سے یونین کونسل جلال خان اور شوران کے درجنوں دیہات چار روز سیبجلی کو ترس گئے اور ان علاقوں کی سینکڑوں غریب عوام کا گرمی حبس سے برا حال بچے بوڑھے خواتین گرمی سے بلبلا اٹھے لیکن عوام کی داد و فریاد سننے والا کوئی نہیں عوامی حلقوں نے منتخب نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے وقت بڑے بڑے دعوے کرنے والے اب عوام کی مشکلات پر خاموش اور منظر عام سے غائب کیوں ہے

