لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)سیکریٹری پارلیمانی امور بلوچستان میر زرین خان مگسی کی سرکٹ ہاؤس اوتھل آمد پر علاقائی معتبرین و معززین سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے عوامی مسائل سنے اورمتعدددرخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ چیئرمین میونسپل کمیٹی سید سومار شاہ کاظمی چیئرمین یوسی لاکھڑا وڈیرہ مولابخش گنگو ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ ڈاکٹر عبدالکریم لاسی، ظفر فقیر، معراج لاسی پیر غلام نبی شاہ جیلانی، محمد عالم شیخ، ثنااللہ چنہ ڈی ڈی او تعلیم اوتھل عطہر قریشی حاجی نوید ہاشمی،ڈاکٹر تولا رام لاسی دیگر معززین اور شہری بڑی تعداد میں شریک تھے۔میر زرین خان مگسی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے، اور ترقیاتی و فلاحی منصوبےجلد عمل میں لائے جائیں گے۔

