ہرنائی،کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 5کانکن زخمی

کوئٹہ(این این آئی)ہرنائی میں کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 5کانکن زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق منگل کو ہرنائی میں واقع طالب لیز میں کام کے دوران اچانک کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5کارکن واجد، شیر افضل،امیر محمد،اشرف علی آغا محمدزخمی ہوگئے۔ لیویز اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو کان سے نکال کر ہرنائی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا۔لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں