وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار محمد داؤد کو گیس کے بل میں 2,99,659 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار محمد داؤد کو گیس کے بل میں 2,99,659 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔شکایت کنندہ نے بیان کیا کہ SSGCL نے انہیں 7,55,320 روپے کا ناجائز اور من مانی بل جاری کیا، جو کہ غیر منصفانہ تھا۔شکایت کنندہ نے اس معاملے پر متعلقہ محکمے سے رابطہ کر کے شکایت کے ازالے کی کوشش کی، لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔لہٰذا، شکایت گزار نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی جس سے انہیں 2,99,659 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں