بولان(این این آئی)ضلع کچھی ڈی سی آفس میں زیر صدارت اے ڈی سی کچھی جاراللہ کاکڑ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ضلعی انتظامی آفیسران و سول آفیسران موجود تھے کھلی کچہری میں میں قبائلی معتبرین سماجی شخصیات سول سوسائٹی تاجر برادری و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہریوں نے اپنے جملہ مسائل پر کھل کر لب کشائی کی ضلعی آفیسران نے عوامی شکایت کی باری باری جوابات دیے کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد نے ضلع کچھی امن امان کی مخدوش صورتحال پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شکایت کی انبار لگا دی تمام شکایات کے جواب میں اے ڈی سی جاراللہ کاکڑ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد اداروں کو عوامی عدالت پیش ہوکر اپنے غفلت اور کوتاہی کا ازالہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ تمام عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ایک میٹنگ منعقد کرکے تمام اداروں کو عوامی شکایات کے ازالے کا پابند بنائیں گے عوام اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انکو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو متحرک کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ کچھی دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ضلع کی بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تعلیم او صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

