خضدار(این این آئی) این-25 شاہراہ اورناچ ایریا میں لیویز فورس نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس کامیاب کاروائی کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ لیویز فورس کے اہلکاروں نے بغیر کسی نقصان کے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق خضدار کے علاقہ اورناچ میں این-25 شاہراہ پر مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر گاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔ لیویز فورس کو اطلاعات موصول ہونے پر فوری طور پر حرکت میں آئی اور ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیویز فورس نے اپنی بہترین حکمت عملی اور دلیری سے کام لیتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا، جبکہ باقی ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے پر مجبور ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت یاسین ولد میوہ خان رہائش جھل مگسی اور زخمی ڈاکو کا نام ساحل ولد میوہ خان ساکن جھل مگسی کے نام سے ہوئی۔ ایک ڈاکو فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے لیویز فورس کی اس شاندار کارروائی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس نے اپنی جانوں کی پروا کیئے بغیر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا، جو کہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور فرض نبہانے کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “لیویز فورس امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اور یہ کاروائی ان کی بہادری اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”ڈی سی خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر لیویز فورس یا متعلقہ حکام کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

