لورالائی(این این آئی) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں جاری ٹیکس نظام کی مضبوطی اور غیر قانونی گاڑیوں کی بیخ کنی کے لیے مربوط اقدامات کے تحت آج لورالائی میں ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی سیکرٹری ایکسائز کی خصوصی ہدایت پر ای ٹی او لورالائی کامران کی قیادت میں ایکسائز فورس نے شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر روڈ چیکنگ کی۔ اس دوران نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا، جبکہ ٹوکن ٹیکس و دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد گاڑیوں سے موقع پر ہی قابلِ ذکر رقم کی ریکوری کی گئی۔ای ٹی او لورالائی کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف ٹیکس قوانین کے نفاذ کو یقینی بناتی ہیں بلکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ ایکسائز کی ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس اور دیگر واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

