لسبیلہ(رپورٹ حفیظ دانش)وندر، اوتھل بیلہ، “کے الیکٹرک” بے لگام گھوڑے کی طرح ہے مینٹینس کے نام ہفتے میں لوڈشیڈنگ، اس کے علاوہ بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ صبح دوپہر شام عوام شدید پریشانی میں مبتلا، اوتھل، “کے الیکٹرک” کی جانب سے صبح، دن، دوپہر اور شام مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو ذہنی، جسمانی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب “مینٹیننس” کے نام پر ہفتے میں بجلی بند کی جاتی ہےاوتھل، وندر اور بیلہ کی عوام کا کہنا ہے کہ “کے الیکٹرک” ایک بے لگام گھوڑے کی طرح ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے حکومتِ بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اذیت سے نکالا جائے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

