کوئٹہ اور گوادر میں ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی کرنسی قبضے میں لے لی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ اور گوادر میں ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی کرنسی قبضے میں لے لی۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیرکریک ڈاون جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ اور گوادر میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتارکرلیا جن میں وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 75 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ملزمان سے چیک بکس، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ترجمان نے کہا کہ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں