زیارت(این این آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع زیارت کے ضلعی سیکرٹری سردار میر وائس خان سارنگزئی، ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مولانا نورالحق، رابطہ کمیٹی کے سنئیر رہنما ایڈوکیٹ محمد یعقوب کاکڑ، عبدالرزاق دوتانی، ودیگر رہنماوں نے زیارت پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی دور حکومت 1892 سے لیکر آج تک برٹش بلوچستان کے ضلع تل چوٹیالی جس میں موجودہ ضلع دکی، ضلع سبی، ضلع ہرنائی اور ضلع زیارت شامل تھے۔ ان اضلاع کے جنگلات اور جنگلی حیات کے بارے میں نوٹیفکیشنز جاری ہوتے رہے جس میں جنگلات کے زمینوں کے مالک وہاں کے قبائلی عوام تھے اور انہیں اپنے جنگلات سے خشک لکڑی مال چرائی اور اپنے جنگلات کے زمینوں پر گھر بسانے اور کاشتکاری کا حق حاصل تھا اسی طرح انگریزی دور کے برٹش بلوچستان حکومت نے 1900 میں تل چوٹیالی ضلع تھوڑ کر ضلع سبی قائم کی جس میں موجودہ ضلع سبی، ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی شامل تھے بھی جنگلات کے بارے میں نوٹیفکیشنز جاری ہوتے رہے جس میں درجہ بالا قبائل کے عوامی حقوق محفوظ تھے۔1986 میں ضلع زیارت اور 2006 میں ضلع ہرنائی بننے کے ساتھ ضلعی کلیکٹر آفیسر کے نام سے پرانے تمام نوٹیفکیشن دوبارہ جاری ہوتے رہے جو اب تک سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہیں۔1892 سے جاری تمام نوٹیفکیشنز ہر ضلع کے عوام کے قبائلی سرداروں ملکوں اور دیگر قبائلی معززین کو اعتماد میں لیتے رہے اور قبائل کی حق ملکیت تسلیم کرتے رہے اور ہر قبیلے کے سربراہ کے مشاورت سے فارسٹ گارڈ گیم واچر اور دیگر جنگلات اور جنگلی حیات کی محافظت کے لیے سرکاری ملازم مقرر کرتے رہے اور اس طرح ان کے حق ملکیت کو تسلیم اور برقرار رکھتے رہیارم 47 کے نام نہاد نمائندوں اور ان کے نام نہاد حکومت اور نام نہاد ایم پی اے کے ذاتی ملازمین ڈی سی زیارت اور ڈی سی ہرنائی نے بل ترتیب 1 لاکھ 77 اہزار ایکڑ اور تقریباً 80 اہزار ایکڑ اراضی کو ملک کے آئین اور صوبے کے لینڈ ریونیو ایکٹ کی صریحاً پامالی کرتے ہوے ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی کے قبائلی آراضی کو محکمہ جنگلات کو انتقال کرنے کے مختلف انتقالات جاری کیے اور زیارت کے عوام کو اپنے جنگلات کے آراضی سے محروم کردیا اور ڈی سی زیارت اور ڈی سی ہرنائی کے ان غیر قانونی انتقالات سے زیارت کے قبائل محکمہ جنگلات کی آراضی اور اپنے حق ملکیت سے محروم کئے گئے ہیں نام نہاد ایم پی اے کے ذاتی ملازموں کے اس غیر آئینی غیر قانونی اقدام کے خلاف زیارت کے عوام کا عوامی جرگہ جناب نواب آیاز خان جوگیزئی کی سربراہی میں 20 جولائی 2025 کو زیارت میں منعقد ہوا جس میں ضلع زیارت کے تقریباً 550 قبائلی عمائدین، سیاسی زعما اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا اور ان کی واضح اکثریت نے جرگے میں شرکت کی اور ضلع زیارت کے جنگلات آراضی کے بارے میں نواب آیاز خان جوگیزئی کو اپنے مثبت اور تعمیری رائے سے مطلع کرتے رہے اور ایک روزہ جرگے کے آخر میں جرگے کی مشاورت سے جرگے کے اعلامیہ (فیصلے) اور قراردادیں منظور کی گئی۔جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی سی زیارت کی غیر آئینی غیر قانونی عوامی اور قبائلی جنگلات آراضی کے انتقالات کی منسوخی کے لیے احتجاج 25 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی جو بعد میں چند وجوہات کی بنا پر ایکم اگست 2025 کے احتجاجی مظاہرے اور جلسے کا اعلان ہوا تھا اور زیارت کے عوامی جرگے کے فیصلے کے مطابق ایکم اگست بروز جمعہ 10 بجے نواب آیاز خان جوگیزئی کی قیادت میں مظاہرہ اور جلسہ ہوگا اسی طرح نام نہاد حکومت نے ضلع پشین، ضلع قلعہ عبداللہ، ضلع قلعہ سیف اللہ، ضلع ژوب اور ضلع لورالائی میں غیر آئینی غیر قانونی الاٹمنٹ کی منسوخی، جنوبی پشتونخوا خیبر پشتونخوا اور تمام ملک میں جاری دہشتگردی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ڈیورنڈ خط پر تجارتی پابندیاں ختم کرنے اور ڈیورنڈ خط پر جاری آمد و رفت کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ضلع زیارت کے عوام کا عوامی جرگہ کے اکابرین سیاسی پارٹیوں کے کارکن اور عوام ضلع زیارت کے مقام کان ڈپو پر نواب آیاز خان جوگیزئی کا استقبال کریں گے اور وہاں سے ایک عظیم الشان جلوس کی قیادت کرتے ہوئے زیارت شہر پہنچنے پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے ضلع زیارت کے عوام کا عوامی جرگہ ضلع کے تمام محب وطن سیاسی جمہوری کارکن قبائلی عمائدین علماء کرام اور تمام مکتبہ فکر، معاشرتی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے حکومت اور ڈی سی زیارت کے غیر آئینی غیر قانونی انتقالات کی منسوخی کے لیے نواب ایاز خان جوگیزئی کی استقبالیہ جلوس احتجاجی مظاہرے اور جلسہ میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موجودہ عالمی جنگی صورتحال: بڑھتی کشیدگی اور عالمی امن کو درپیش خطرات
- ہماری انتھک کاوشوں اور کڑی نگرانی کی بدولت یونیورسٹی آف بلوچستان نے بحرانوں پر قابو پا کر ترقی کی طرف گامزن کیا ہے،گورنربلوچستان
- یورپی ملک لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا
- حضرت علی المرتضیٰ ؓ کی زندگی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل
- ایف بی آر کی ناقص کارکردگی اور بڑھتا ہوا مالیاتی بحران ملکی مشکلات میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- بلوچستان ہائیکورٹ کاپروجیکٹ ڈائریکٹر کو سریاب روڈ پر سروس کوریڈور کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت،آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم
- رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز،صوبے بھر کی مساجد میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام سنت اعتکاف کی ادائیگی کیلئے معتکف ہوگئے
- حکومت بلوچستان نے سرکاری گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی دو ماہ کیلئے 50 فیصد کم کر دی
- اوستہ محمد میں یومِ پاکستان اسپورتس فیسٹیول کے تحت کرکٹ کے T10 سیمی فائنل اور فائنل میچز
- فلسطینی طلبہ و طالبات سے ملاقات

