کوئٹہ + اسلام آباد (این این آئی)قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف سینیٹر سیاسی و پارلیمانی رہنماؤں اور ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفود نے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹرعبدالشکور خان، سینیٹر نور الحق قادری، سینیٹر دنیش کمار،علی اکبر گجر، بلوچستان کے صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ اور وڈیرہ شہیرین خان مری سمیت دیگر اہم رہنما شامل تھے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی منظرنامے، معاشی چیلنجز، قومی سلامتی اور بالخصوص ملک بھر میں امن و ترقی کے حوالے سے مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اسکیموں، امن و امان کی صورتحال اور وسائل کی منصفانہ تقسیم پر اپنی تجاویز پیش کیے۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے وفود کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایوانِ بالا نہ صرف تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی کا ضامن ہے بلکہ یہ ایک ایسا مؤثر پلیٹ فارم ہے جہاں قومی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرتا ہے اور ہر علاقے کی آواز کو یکساں اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے پائیدار حل تلاش کیے جائیں، خاص طور پر وہ علاقے جو ماضی میں نظر انداز کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ بین الصوبائی ہم آہنگی، پارلیمانی شفافیت اور سیاسی مکالمے کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ ایک متحد، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔ملاقات کے اختتام پر سیدال خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مشاورتی اجلاس نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگرکرتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے باہمی اتفاق رائے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

