لورالائی(این این آئی) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اپنے آ فس کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹینڈنٹ دین محمد کا کڑ، کامران خان، محمد اسلم، حاجی روزالدین بھی تھے۔ کمشنر نے اپنے آ فس کے مختلف سیکشنز میں موجود سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین ہمارے دست و بازو ہیں ان سے ہی دفاتر چلتے ہیں۔ اچھے اور وقت کے پابند اہلکار ہمارا سرمایہ ہیں انہیں شاباش دیں گے لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی کمشنر نے کہاکہ جس بھی سیکشن میں عوام کے مسائل جلدی حل ہوں وہی قابل تعریف ہیں انہوں نے دفتر میں صفائی ستھرائی خصوصاً ٹوائلیٹس کی صفائی کی سختی سے ہدایت کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈویژنل انفارمشن آ فس کا بھی دورہ کیا انہوں نے مجموعی طور پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ متحرک ڈیپارٹمنٹ ہے اور خوب کام کرتا ہے، کمشنر نے کمشنر کمپلیکس کے اندر موجود لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آ ر ٹی اے کے دفاتر کا معائنہ بھی کیا اور سٹاف کی حاضری، ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

