لورالائی(این این آئی) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے آ ل پارٹیز کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں مولانا محمد امین زاہد، شمس حمزہ زئی، کمانڈر شاہ محمد زخپیل، سردار اعظم جان، محمد صابر کدیزئی، پیر محمد کاکڑ،ملک اختر گل حمزازئی محمد شریف ایڈوکیٹ،ملک امان اللہ ناصر، عطاو اللہ کاکڑ، و دیگر شامل تھے۔ اس موقع آ لپارٹیز کے رہنماؤں نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے آ نے پر خوشی اور اچھے توقعات کا اظہار کیا۔ اس موقع آ ل پارٹیز کے قائدین نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو کوئٹہ ٹو ڈی جی روٹ پر امن وامان کی صورتحال اور رات کے وقت ٹریفک بندش کی شکایت کی۔ انہوں نیبتایا کہ میختر چیک پوسٹ کو شام 6 سے بند کیا جاتا ہے حالانکہ اس روٹ پر پورے صوبے کے علاوہ، سندھ اور افغانستان سے بھی، ٹرانسپورٹ، کوئلہ، فروٹ و سبزیوں کی گاڑیاں آ تی ہیں خاص کر سبزی و فروٹ روڈ کی بندش کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں جس سے کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے اور پنجاب ایریا میں بیواٹا سے ڈی جی خان تک مختلف چیک پوسٹ پر ٹرکوں سے بتہ مانگا جاتاہے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ آ ل پارٹیز کے رہنماؤں کے مطالبات پر غور کیا جائے گا ان کی تجاویز کو حکام سے ڈسکس کر یں گے جنتا بھی جلد ممکن ہو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر یں گے تاہم سکورٹی مسائل کو دیکھ کر کوئی بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے تاکہ جانی نقصان نہ ہو انہوں نے کہاکہ وہ خود مذکورہ روڈ کا دورہ کریں گے جہاں بھی سکورٹی کا خدشہ ہو گا وہاں تو فورس تعینات ہو گی اور گشت بڑھائے گا۔ آ ل پارٹیز کے قائدین نے اپنی طرف سے انتطامیہ سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہ ہم سب بجائے ہڑتال کے پہلے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

