عوام کو لینڈ ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے آج سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ریونیو ریکارڈ، لینڈ ریکارڈ اور دیگر اہم دستاویزات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو سیٹلمنٹ افسر کوئٹہ محترمہ حدیبیہ جمالی کی جانب سے ریکارڈ کی موجودہ صورتحال اور لینڈ ریونیو سے متعلق امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔دورے کے دوران کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ عوام کو لینڈ ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام لینڈ ریونیو ریکارڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مؤثر طور پر استعمال میں لایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں واضح کمی لائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت، آسان رسائی اور بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور بہتر نظام کاری ناگزیر ہے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر کو مختلف ریکارڈ سیکشنز کا معائنہ کرایا اور اصلاحی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں