لیجنڈز لیگ،بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارت کے انکار کے سبب فائنل میں پاکستان کا سامنا آسٹریلیا چیمپئنز یا جنوبی افریقا چیمپئنز سے ہوگا۔ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ کا سیمی فائنل پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان آج برمنگھم میں شیڈول تھا۔ بھارت کی جانب سے انکار کیے جانے پر پاکستان کو فائنل میں واک اوور دے دیا گیا۔واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے بھارت گروپ میچ میں بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر چکا ہے ۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں