لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)میونسپل کمیٹی اوتھل کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا مطالبہ اوتھل کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائےتفصیلات کے مطابق ضلع حب کے الگ ہونے کے بعد اوتھل کو ضلع لسبیلہ کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جہاں اب تمام بڑے سرکاری دفاتر قائم ہیں۔ اس تناظر میں اوتھل میں آبادی، شہری حدود اور مالیاتی گنجائش میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ میونسپل کمیٹی اوتھل کو فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی اور سیکریٹری پارلیمانی امور، سیاحت و ثقافت میر زرین خان مگسی سے اپیل کی ہے کہ اوتھل کو درپیش مسائل اور بڑھتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے کر مزید ترقیاتی فنڈز اور اختیارات دیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر آ سکیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اوتھل کی موجودہ حیثیت میں شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنا ممکن نہیں، اس لیے انتظامی بہتری اور شہری ترقی کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

